اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بالیوں کے حوالے سے دلچسپ بات بتا دی
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے کانوں کی بالیوں کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال سے تنگ آکر آخر کار جواب دے ہی دیا۔
انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو انسٹاگرام کی زینت بنائی جس کے بیک گراؤنڈ میں ’یہ میری چاند بالیاں‘ گانا چل رہا ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ ’آپ ہمیشہ میری ان اولڈ فیشن بالیوں سے متعلق سوال کرتے دکھائی دیتے ہیں‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ ’ایک طویل عرصے سے یہ ہماری خاندانی بالیاں ہیں، میری بیٹی میری بھانجی میری امّی اور میری پوتی، ہم سب یہ پہنتے ہیں۔ ‘