اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشت گرد نے ہوشروبا انکشافات کردیے۔ڈان نیوز کے مطابق افغان دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کے مزید ثبوت منظرِ عام پر آگئے۔
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی تنظیموں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، جماعت الاحرار اور بلوچ دہشتگرد تنظیم سرفہرست ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جاری دہشت گردی کی بڑھتی لہر میں کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان دہشت گردوں کا مرکزی کردار رہا ہے، پاکستان پر حملہ آورافغان دہشتگردوں کی آماجگاہیں ہیں، جو افغانستان کے علاقے کنڑ، نورستان، پکتیکا، خوست و دیگر علاقوں میں موجود ہیں۔
23 اپریل 2024کو پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتارہوا تھا، گرفتاردہشت گرد کا نام حبیب اللہ عرف خالد ولد خان محمد ہے، جو افغانستان کے علاقے سپن بولدک کا رہائشی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغان دہشت گرد نے اعترافی بیان میں پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا۔دہشتگرد حبیب اللہ نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے پشین میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، حملے کے لیے ہمارے دو بندوں کو راکٹ لانچر، گرنیڈ اورا سلحہ سے فراہم کیا گیا۔
دہشت گرد نے اعترافی بیان میں مزید کہا کہ ہمیں افغانستان کے بارڈر تک افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ہمیں نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں ہمارے دو ساتھی مارے گئے اور میں زخمی ہو گیا۔
دہشتگرد حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد احساس ہوا کہ ہمیں اس حملے کے لیے ورغلایا گیا جو بہت بڑی غلطی تھی۔
قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان…
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیشنل فارنزک ایجنسی 2024 بل بھی منظور کرلیا گیا اسلام…
پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…
عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…
نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…
لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…