نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کراچی –کوئٹہ- چمن ہائی وے 25-N کی دو رویا روڈ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر طلب


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)عدالت عالیہ بلوچستان کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے احکامات کی روشنی میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کراچی –کوئٹہ- چمن ہائی وے 25-N کی دو رویا روڈ کی تعمیر کے لیے کراچی – اوتھل سیکشن، اوتھل- کرارو سیکشن، وڈھ – خضدار سیکشن کے لیے پری کوالیفکیشن پروپوزل بذریعہ ٹینڈر 26 مئی 2024 تک طلب کیے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کیس کی سماعت کے دوران پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، اکنامکس ڈویژن، فنانس ڈویژن، اسلام آباد اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام بالا عدالت میں پیش ہوئےتھے اور عدالت کو یہ بتایا تھا کہ گورنمنٹ آف پاکستان نے 25-Nکراچی -کوئٹہ – چمن روڈ کے لیے 19 ارب روپے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو جاری کیے تھے مگر نیشنل ہائی وے اتھارٹی یہ رقم استعمال کرنے میں بری طرح ناکام رہی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا بلکہ مذکورہ فراہم کردہ رقم استعمال نہ کرنے کومحکمہ کی غفلت اور نااہلی سے تعبیر کرلی۔ عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو سختی سے احکامات جاری کیے تھے کہ مذکورہ رقم استعمال نہ کرنے کی وجوہات بتائی جائیں اور بلا تاخیر کراچی-کوئٹہ- چمن روڈ 25-N کی تعمیر کو ہنگامی بنیاد پر شروع کر کے مکمل کیا جائے۔ مذکورہ پری کوالیفکیشن کے ٹینڈرز جاری ہونا عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کی جانب پہلا قدم ہے۔

Recent Posts

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

1 min ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

9 mins ago

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

19 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

40 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

41 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

44 mins ago