موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کوجیل بھیج دیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)موٹروے پر خاتون کی جانب سے پولیس سے تلخ کلامی اور پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔پولیس نے گرفتارخاتون کوعلاقہ مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے خاتون کےجسمانی ریمانڈکی استدعا کی۔

خاتون کی جانب سے سینیئر قانون دان شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے، خاتون کے وکلا نے جسمانی ریمانڈکی مخالفت کی۔علاقہ مجسٹریٹ نےگرفتار خاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔خاتون کو گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نےاسلام آباد سےگرفتار کیا تھا، خاتون کےخلاف تھانہ نصیرآباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی، تلخ کلامی اورگاڑی بھگالے جانےکےالزام میں مقدمہ درج تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago