راولپنڈی(قدرت روزنامہ)موٹروے پر خاتون کی جانب سے پولیس سے تلخ کلامی اور پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار خاتون کو عدالت میں پیش کردیا . پولیس نے گرفتارخاتون کوعلاقہ مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے خاتون کےجسمانی ریمانڈکی استدعا کی .
خاتون کی جانب سے سینیئر قانون دان شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے، خاتون کے وکلا نے جسمانی ریمانڈکی مخالفت کی . علاقہ مجسٹریٹ نےگرفتار خاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھیج دیا . خاتون کو گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نےاسلام آباد سےگرفتار کیا تھا، خاتون کےخلاف تھانہ نصیرآباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی، تلخ کلامی اورگاڑی بھگالے جانےکےالزام میں مقدمہ درج تھا .
. .