بلوچستان کے مختلف شہروں میں 27 اپریل کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی، سدرن کمپنی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں عارضی طور پر گیس بند رکھی جائے گی پائپ لائن کی ضروری مرمت کا فیصلہ، 10 گھنٹے کی قلیل بندش کر کے کام مکمل کیا جائے گا27 اپریل 2024 کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی،ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد، ڈیرا مراد جمالی، گڑہی خیرو، سبی، صحبت پور، ڈاڈھڑ، حاجی شہر، بیل پٹ، لہڑی، مچھ، کولپور متاثر ہونگے،سوئی سدرن حالیہ بارشوں کی سبب بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کی پائپ لائنیں متاثر ہوئی ہیں جن کی ہنگامی مرمت کرنا ناگزیر ہے . تاکہ گیس کا پریشر بحال رکھا جا سکے .

اس سلسلے میں ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ بلوچستان کی کچھ شہروں میں عارضی طور پر گیس کی ترسیل بند رکھی جائے گی . ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل 27 اپریل 2024 کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی . ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 10 گھنٹے کی عارضی بندش سے ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد، ڈیرا مراد جمالی، گڑہی خیرو، سبی، صحبت پور، ڈاڈھڑ، حاجی شہر، بیل پٹ، لہڑی، مچ، کولپور اور ان کے ملحقہ علاقوں میں گیس بند رہے گی، ترجمان کے مطابق مذکورہ علاقوں کے معزز صارفین سے گزارش ہے کہ اس اوقات بندش کے دوران متبادل ذرائع کا انتظام کرلیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے . اس عارضی بندش سے ہونے والی زحمت کیلئے ادارہ اپنے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں