بی آر ٹی بائیو گیس پر چلنے والی پہلی بس ہوگی

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ بی آر ٹی بائیو گیس پر چلنے والی پہلی بس ہوگی،بی آر ٹی منصوبے کو ہر صورت مکمل کرینگے .

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ مہنگائی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کی لاگت بڑھی،ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے کام کررہے ہیں،ریڈلائن پراجیکٹ پر 2022میں کام شروع ہواتھا،ریڈلائن منصوبے پر کام شروع کردیا ہے،ہم نے کنٹریکٹرز سے کہا فنڈز نہیں رکیں گے کام شروع کریں،سندھ حکومت نے ای ڈی بی کو بھی پیسے واپس کرنے ہیں .

ان کاکہناتھا کہ نگران حکومت آنکھیں بند کرکے سو گئی تھی،ہماری پہلی ترجیح عوام کی تکلیف کو دور کرنا ہے،ٹرانسپورٹ سیکٹر شہر اور صوبے کی بڑی ضرورت ہے، جناح ایونیو کو 3ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،شرجیل میمن نے کہاکہ عوام کو ایکشن نظر آئے گا حکومت سنجیدہ ہے،سندھ حکومت کام کرنے کی نیت سے بیٹھی ہے،ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دن رات کام کررہا ہے، صوبائی وزیر نے کہاکہ ییلو لائن بی آر ٹی پر بھی کام شروع ہو چکا ہے، کچھ لوگ مایوسی کی باتیں کرتے ہیں،مایوسی کی باتیں کرنے والوں کو ناکام ہوگی، پاکستان کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے .

. .

متعلقہ خبریں