بلوچستان کے مختلف شہروں میں 27 اپریل کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی، سدرن کمپنی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں عارضی طور پر گیس بند رکھی جائے گی پائپ لائن کی ضروری مرمت کا فیصلہ، 10 گھنٹے کی قلیل بندش کر کے کام مکمل کیا جائے گا27 اپریل 2024 کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی،ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد، ڈیرا مراد جمالی، گڑہی خیرو، سبی، صحبت پور، ڈاڈھڑ، حاجی شہر، بیل پٹ، لہڑی، مچھ، کولپور متاثر ہونگے،سوئی سدرن حالیہ بارشوں کی سبب بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کی پائپ لائنیں متاثر ہوئی ہیں جن کی ہنگامی مرمت کرنا ناگزیر ہے۔ تاکہ گیس کا پریشر بحال رکھا جا سکے۔ اس سلسلے میں ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ بلوچستان کی کچھ شہروں میں عارضی طور پر گیس کی ترسیل بند رکھی جائے گی۔ ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل 27 اپریل 2024 کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 10 گھنٹے کی عارضی بندش سے ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد، ڈیرا مراد جمالی، گڑہی خیرو، سبی، صحبت پور، ڈاڈھڑ، حاجی شہر، بیل پٹ، لہڑی، مچ، کولپور اور ان کے ملحقہ علاقوں میں گیس بند رہے گی، ترجمان کے مطابق مذکورہ علاقوں کے معزز صارفین سے گزارش ہے کہ اس اوقات بندش کے دوران متبادل ذرائع کا انتظام کرلیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔ اس عارضی بندش سے ہونے والی زحمت کیلئے ادارہ اپنے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہے۔

Recent Posts

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

4 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

3 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago