عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر کے سب کو ان فالو کردیا
کراچی(قدرت روزنامہ)نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر کے سب کو ان فالو کردیا۔
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر خاصے متحرک تھے اور وہ اپنی تصاویر و ویڈیوز یہاں شیئر کرتے تھے تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تمام مواد ڈیلیٹ کردیا۔اسی کے ساتھ انہوں نے سب کو سوشل میڈیا ایپ سے ان فالو بھی کردیا ہے جس کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس حوالے سے ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔عاصم اظہر نے انسٹا سٹوری میں لکھا ہے کہ” اپنے آپ کو پانے کے لیے پہلے خود کو کھونا پڑتا ہے”۔