عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا ہے جن کا لیڈر اپنی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اللّٰہ تعالیٰ صبر دے، پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ایک روایت ہے نواز شریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا جس کو مریم نواز نے برقرار رکھا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کے اس عمل پر جلنے اور سڑنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا۔