حب میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف نیشنل پارٹی کا احتجاج


حب(قدرت روزنامہ)حب سٹی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف نیشنل پارٹی کا احتجاج۔ مظاہرین نے مرکزی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی حب کے سینئر رہنما کامریڈ نوید رند نے حب میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ حب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کا خاتمہ کرے۔