پنجگور میں گرج چمک کیساتھ بارش، نشیبی علاقے زیر آب، مچھروں کی بہتات
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری۔ پنجگور اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، رات گئے بادلوں کی گرج چمک کا سلسلہ جاری رہا۔ علاوہ ازیں پنجگور میں بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات رات کو لوگوں کی نیندیں حرام ملریا پھیلنے کا خدشہ۔ پنجگور میں مچھروں کی بہتات سے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں اور رات کے وقت مچھروں نے لوگوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ مچھروں کے خاتمے کے لیے شہر میں فوری طور پر اسپرے مہم شروع کیا جائے۔