انڈسٹریل اسٹیٹ حب میں کے الیکٹرک کی من مانیاں، صارفین پر لاکھوں روپے جرمانہ


حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کے الیکٹرک کی زدیاتیاں عروج پر پہنچ گئی ایک طرف دن بھر اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ تو دوسری جانب صارفین پر دو دو لاکھ روپے کے جرمانے عائد کرنا کے الیکٹرک کی کھلم کھلا بدمعاشی اور عوام دشمنی ہیں زرائع کے مطابق دن بھر بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہیں تو دوسری جانب بھاری بھرکم بجلی کی بلیں اور اب میٹر صارفین کو بلا جواز کے الیکٹرک کے جانب سے لاکھوں روپے جرمانے کے الیکٹرک کی کھلم کھلا بد معاشی ہیں جس کے باعث عوامی حلقوں میں تشویش پایا جاتا ہیں، صارفین کے مطابق اگر شنوائی نا ہوئی الیکٹرک کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے شہریوں نے کہا کہ ایک طرف ملکی مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کیا ہیں دوسری جانب اب کے الیکٹرک کے جانب سے نیا ڈراما رچا کر بلوں میں لاکھوں روپے جرمانے عائد کرکے شہریوں کو دوہری عزاب میں مبتلا کیا جارہا ہیں اگر زمہ داران نے کے الیکٹرک کے اس عمل کا فوری نوٹس نا لیا تو کے الیکٹرک کے ظلم زیادتیوں کے خلاف جلد سے جلد عوام سڑکوں پر نکل کر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔