عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی 20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
لندن(قدرت روزنامہ)پاکستانی بولر عامر جمال نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے ورکشائر کو جوائن کرلیا، وہ آنے والے میچ میں ناٹنگھم شائر کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔
عامر جمال کی خدمات کاؤنٹی کلب نے ملٹی فارمیٹس کے لیے حاصل کی ہیں، اس کے ساتھ وہ ٹی 20 بلاسٹ میں بھی ورکشائر کی نمائندگی کریں گے، ان کا معاہدہ جولائی کے اختتام تک کا ہے، انھیں پاکستان سے حالیہ ٹی 20 سیریز میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔
نوجوان کرکٹر اب تک 3 ٹیسٹ اور 6 ٹوئنٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔