پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس حکام سے جواب طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے درخواست پر سماعت کی، درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور پولیس یونیفارم پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس حکام سے 29اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

Recent Posts

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں…

2 mins ago

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

9 mins ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

9 mins ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

12 mins ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

15 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

16 mins ago