وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی پر مسلم لیگ ن کا ردعمل آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی پر مسلم لیگ ن کا ردعمل آگیااور خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت ماضی میں بھی وفاق پر حملے کرتی رہی، نتیجہ انتشار، نفرت اور معاشی تباہی میں بڑھاوے کے سوا کچھ نہ نکلا، انتشاری اس بار بھی اسلام آباد پر چڑھائی اور قبضہ کرنے آئے تو بطور حکمران واپس جانا ناممکن ہو جائے گا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گھیراؤ جلاؤ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست چل سکتی ہے نہ فاشسٹ رویہ برداشت کیا جائے گا، نیا 9 مئی کرنے کے بجائے اپنی لمبی زبانیں اور ہاتھ پاؤں لپیٹ کر عقل کا استعمال کرو۔

Recent Posts

بھارت میں کون سی پاکستانی اداکارہ کے نام کی مٹھائی فروخت ہونے لگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کے نام کی مٹھائی…

1 min ago

خلیل الرحمان قمر کا یوٹرن، ماہرہ خان کو اپنی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور ڈرامہ رائٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ…

8 mins ago

یوم تکبیر ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے…

15 mins ago

سیریز کا تیسرا ٹی20: پاکستان اور انگلینڈ آج کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 آج کارڈف میں کھیلا جائے…

30 mins ago

ملک بھر میں آج ’یومِ تکبیر‘ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں…

35 mins ago

کیا پیپلز پارٹی بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے وفد کی گزشتہ روز ملاقات…

52 mins ago