پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان


لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں آج سے 30اپریل تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کاامکان ہے .
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 26سے 28اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی .

مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال ، منڈی بہا الدین، گوجرانولہ اور گجرات میں بارشیں ہوں گی .
علاوہ ازیں حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بھی بارش کا امکان ہے . بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے .
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے تحت ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے . محکمہ صحت ، آبپاشی ، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا .
علاوہ ازیں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے . شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دُور رہیں . آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں . بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں . بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں . شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں . ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں .

. .

متعلقہ خبریں