پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان


لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں آج سے 30اپریل تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کاامکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 26سے 28اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال ، منڈی بہا الدین، گوجرانولہ اور گجرات میں بارشیں ہوں گی۔
علاوہ ازیں حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے تحت ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت ، آبپاشی ، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔
علاوہ ازیں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دُور رہیں۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں۔

Recent Posts

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

5 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

7 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کامختلف پراجیکٹس کا دورہ ، کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او معطل

اکراچی(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ…

9 mins ago

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

18 mins ago

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

41 mins ago