پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، غزہ کی صورتحال پر آزاد انکوائری کی ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت کرتا ہے لہٰذا عالمی برادری بھی غزہ کی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔
ترجمان نے کہا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل کے دوران پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون ہر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حولے سے تشویش ہے، جموں و کمشیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ 28 اور 29 اپریل کو عالمی اقتصادی فورم کے لیے ریاض کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو دورے کے دعوت سعودی قیادت نے دی ہے۔
وزیر اعظم 4 اور 5مئی کے دوران گیمبیا کا دورہ کریں گے جہاں گیمبیا میں ہونے والے سمٹ میں وزیر اعظم مسلم اُمّہ کو درپیش مسائل پر بات کریں گے۔ محمد شہباز شریف غزہ کے صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے جبکہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت پر بھی بات کریں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے دوران مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Recent Posts

کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک بے…

14 mins ago

سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر…

23 mins ago

بابراعظم نے ٹی 20کرکٹ میں روہت شرما سے اہم اعزاز چھین لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں…

28 mins ago

ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے…

32 mins ago

بجٹ سے پہلے حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے ۔۔؟ مصدق ملک نے کھل کر بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے…

36 mins ago

چیئرمین پی سی بی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی پر15لاکھ کا چیک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین چیمپئن شپ میں…

39 mins ago