واٹس ایپ صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی پیغامات بھیج سکیں گے ، بڑی خوشخبری

نیویارک(قدرت روزنامہ )واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری جلد آ رہی ہے کیونکہ اب یہ ایپلی کیشن انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کی جا سکے گی ۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ اپنے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے آنے کے بعد صارفین بغیر انٹرنیٹ تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکیومنٹس ایک دوسرے سے شئیر کرسکیں گے۔اگر آپ اینڈرائیڈ کا نیئر بائی شیئر نامی فیچر استعمال کر چکے ہیں تو یقیناً واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر بھی ضرور پسند آئے گا، جس کے ذریعے قریب موجود صارفین سے آف لائن رہ کر بھی فائلز شیئر کرسکیں گے۔

تاہم اس نئے فیچر کے لیے کچھ مخصوص کنڈیشنز درکار ہوں گی۔ اس فیچر کے تحت صارفین صرف ان افراد سے ہی فائلز شیئر کرسکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے۔یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر صارفین کی جانب سے بھی شیئر کی گئی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔تمام شیئر کردہ فائلز کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا تاکہ کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہ ہوسکے۔

رپورٹس کے مطابق شیئر کی جانے والی تمام فائلز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی، انکرپشن ہونے کی وجہ سے شیئر ہونے والی تمام فائلز محفوظ رہیں گی، کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہیں ہوگی اور انکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فائل کرپٹ نہیں کر سکے گا۔

اس نئے فیچر کے استعمال کے لیے کچھ پرمیشنز درکار ہوں گی، جن میں سے ایک فائنڈ نیئر بائی فونز ہے، جو کہ آف لائن شئیرنگ فیچر کو سپورٹ کرے گا۔اینڈرائیڈ میں موجود اسٹینڈرڈ سسٹم پرمیشن بلو ٹوتھ کے ذریعے نئیر بائی ڈیوائسز کو اسکین کرنے میں مدد ملے گی، تاہم اس آپشن کو ٹرن آف بھی کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے لیے جو پرمیشنز درکار ہوں گی ان میں آپ کے سسٹم فائلز اور فوٹو گیلری تک رسائی اور آپ کی لوکیشن شامل ہیں۔خیال رہے کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Recent Posts

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

2 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

11 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

14 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

23 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

28 mins ago

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

33 mins ago