عدالت نے فواد چوہدری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا .


نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق عدالت نے 36 کیسز میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا .

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کے آرڈر کے دن سے شروع ہوگی . مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے 36 کیسز میں ضمانت میں توسیع کے لیے رجوع کیا .

. .

متعلقہ خبریں