’عدت پوری کیئے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار ‘ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیرقانونی قراردے دیا .


نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدت پوری ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کوبیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے .

فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ شریعت کےمطابق ایک شخص دوسگی بہنوں کوبیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا، علما متفق ہیں کہ پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی نہیں ہوسکتی .

بی جے پی نے بھارتی میڈیا اوربالی ووڈ میں تنقیدی آوازوں کوکیسے دبایا ، کون کون ٹارگٹ بنے؟ شاہزیب خانزادہ اہم حقائق منظر عام پر لے آئے
لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ کوئی بھی اپنی پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونےکے بعد اس کی دوسری بہن سے شادی کرسکتا ہے، پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی فاسد تسلیم کی جائے گی . فیصلے کے مطابق ایسا نکاح دو بہنوں کو ایک ہی وقت میں نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے .

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار مصور حسین نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے رجوع کیا .

. .

متعلقہ خبریں