’عدت پوری کیئے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار ‘ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیرقانونی قراردے دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدت پوری ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کوبیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے۔فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ شریعت کےمطابق ایک شخص دوسگی بہنوں کوبیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا، علما متفق ہیں کہ پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی نہیں ہوسکتی۔

بی جے پی نے بھارتی میڈیا اوربالی ووڈ میں تنقیدی آوازوں کوکیسے دبایا ، کون کون ٹارگٹ بنے؟ شاہزیب خانزادہ اہم حقائق منظر عام پر لے آئے
لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ کوئی بھی اپنی پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونےکے بعد اس کی دوسری بہن سے شادی کرسکتا ہے، پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی فاسد تسلیم کی جائے گی ۔فیصلے کے مطابق ایسا نکاح دو بہنوں کو ایک ہی وقت میں نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار مصور حسین نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے رجوع کیا۔

Recent Posts

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

14 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

24 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

34 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

46 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

1 hour ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

1 hour ago