بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین سے اپنے تعلقات و شادی سے متعلق مزید وضاحت پیش کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سینیئر اداکارہ، پروڈیوسر و ہدایت کارہ بشریٰ انصاری نے اپنی دوسری شادی اور عمر پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر کو ایک دوسرے کی عمر سے کوئی مسئلہ نہیں اور یہ کہ ان کے شوہر کے بچے ان کے نواسوں کے ساتھ پڑھتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین اور اپنے تعلقات و شادی سے متعلق مزید وضاحت کی۔بشریٰ انصاری نے تصدیق کی کہ ان کی شادی کو چند سال ہو چکے ہیں، انہوں نے ابھی تازہ دوسری شادی نہیں کی لیکن لوگ اب انہیں مبارک باد دینا شروع کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی عمروں میں فرق ہے لیکن انہیں عمروں میں فرق سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو چیز ہوگئی سو ہوگئی۔اداکارہ نے یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر کے بچوں سے اچھے تعلقات ہیں اور ان کے دوسرے شوہر کے بچے ان کے نواسوں کے ساتھ پڑھتے ہیں، ان کی عمریں 18 سے 20 سال کی ہیں۔

Recent Posts

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

20 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

23 mins ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

52 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

56 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

1 hour ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago