فارم 47 کی بیساکھیوں پر آنیوالی حکومتیں 2 منٹ میں تبدیل ہو جاتی ہیں، عمر ایوب خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی مین تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پُرامن ریلیاں نکلیں گی، کسی قسم کی دفعہ 144 کی ضرورت نہیں . وفاقی اور پنجاب حکومت تحریکِ انصاف کے لوگوں کو دیوار سے نہ لگائے، یہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئی ہے، ایسی حکومتیں 2 منٹ میں تبدیل ہو جاتی ہیں .

3 کروڑ لوگوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کو ووٹ دیا ہے، سپیکر سے درخواست ہے کہ اس پر رولنگ دیں .
"جنگ " کے مطابق عمر ایوب خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدت کیس میں پراسیکیوٹر کبھی ادھر، کبھی ادھر بھاگ رہے ہیں، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر سے بشریٰ بی بی کا علاج کروایا جائے . بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل اتھارٹی نے ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کر کے رکھا ہوا ہے . ہمارا مطالبہ ہے کہ بشریٰ بی بی کو جلد از جلد رہا کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں