فارم 47 کی بیساکھیوں پر آنیوالی حکومتیں 2 منٹ میں تبدیل ہو جاتی ہیں، عمر ایوب خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی مین تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پُرامن ریلیاں نکلیں گی، کسی قسم کی دفعہ 144 کی ضرورت نہیں۔وفاقی اور پنجاب حکومت تحریکِ انصاف کے لوگوں کو دیوار سے نہ لگائے، یہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئی ہے، ایسی حکومتیں 2 منٹ میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔3 کروڑ لوگوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کو ووٹ دیا ہے، سپیکر سے درخواست ہے کہ اس پر رولنگ دیں۔
“جنگ ” کے مطابق عمر ایوب خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدت کیس میں پراسیکیوٹر کبھی ادھر، کبھی ادھر بھاگ رہے ہیں، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر سے بشریٰ بی بی کا علاج کروایا جائے۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل اتھارٹی نے ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کر کے رکھا ہوا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بشریٰ بی بی کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

Recent Posts

دنیا سے قرض لیکر ریاست چلانے والوں کی نظریں بلوچستان کے وسائل پر ہیں، این ڈی پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا تیرواں سینٹرل آرگنائزنگ باڈی اجلاس۔ ثنا بلوچ، معراج شاد اور…

9 mins ago

پنجگور ،بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو بند کر دیا

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو سرادک…

14 mins ago

بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پرملازمین تنظیموں کا اسمبلی کے سامنے احتجاج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبوں میونسپل اداروں واسا بی ڈی اے کیو ڈی…

29 mins ago

دالبندین، ریکوڈک میں میرٹ کی پامالی ہرگز قبول نہیں، بے روزگار نوجوانوں کی پریس کانفرنس

دالبندین(قدرت روزنامہ)ضلع چاغی کے بے روزگار نوجوانوں آغا وسیم شاہ نعمت بلوچ کامریڈ قادر بلوچ…

34 mins ago

بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی اندھیرے میں تیر چلانے کے علاوہ کچھ نہیں ، بی ایس او

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چئیرمین بالاچ قادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان…

40 mins ago

بلوچ لاپتہ افراد اپنی فیملی کے پاس ضرور آئیں گے، اٹارنی جنرل کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کا…

47 mins ago