کاشتکاروں کا حکومت کی ناقص پالیسی اور مالی استحصال کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) کاشتکاروں نے حکومت کی ناقص گندم خریداری پالیسی اور کاشتکاروں کے مالی استحصال کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کااعلان کردیا۔ ملک بھرمیں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو گیا لیکن حکومت کی خریداری پالیسی واضح نہ ہونے کی وجہ سے مڈل مین اورآڑھتیوں نے کاشتکاروں کا استحصال کر کے اپنی تجوریاں بھر نا شروع کر دی ہیں،کسانوں کااستحصال بندنہ کیاگیاتوآئندہ برس گندم کاشت نہیں کریں گے۔
المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کسان بورڈ کے ضلعی صدرعلی احمدگورایہ،جنرل سیکرٹری عاصم منیرلونا کے ہمراہ اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گندم کی فصل پر مہنگی کھادوں، سپرے اور بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کے بعد جب اس کی کٹائی کا وقت آیا توحکومت کی ناقص پالیسی کے باعث گندم کا کوئی خریدار نہیں،کاشتکار باردانہ کے حصول کیلئے دھکے کھارہے ہیں، حکومت کی جانب سے گندم کے باردانہ کے حصول کے لیے بنائی گئی ایپ بھی نہیں چلتی۔حکومت نے گندم کے سرکاری ریٹ میں اضافہ کے بجائے پچھلے سال والا ریٹ 3900 روپے فی من مقرر کیا ہے لیکن سرکاری سطح پر تاحال گندم کی خریداری شروع نہیں ہو سکی
۔اوپن مارکیٹ میں آڑھتی کاشتکاروں سے اونے پونے داموں گندم خرید رہے ہیں، اوپن مارکیٹ میں نئی گندم کے بھاؤ سر کاری نرخوں سے 700 سے ایک ہزار روپے فی من تک گر گئے۔مقامی منڈیوں میں کاشتکاروں سے گندم 3000 سے لیکر 3300 روپے تک خریدی جار رہی ہے جبکہ آڑھت اور مزدوری کی مد میں کٹوتیاں بھی کی جاتی ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سر کاری نرخوں پر گندم خریداری کو یقینی بنایا جائے، اوپن مارکیٹ کے ریٹ سے فصل کے پیداواری اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔اگر آئندہ فصل کاشت نہ ہو سکی تو ملک میں غذائی بحران آ سکتا ہے جس کے تمام ترذمہ دار حکمران ہوں گے، حکومت نے کسان دوست پالیسی کااعلان نہ کیاتو ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کریں گے اوراسے وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز ااور تحصیل سطح پر دھرنا کی صورت میں بدل دیا جائے گا۔

Recent Posts

جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا ہے ،طلبا کے مطابق یونیورسٹی…

3 hours ago

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی…

4 hours ago

ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ وزیر توانائی نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ…

4 hours ago

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی سنچری

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔…

4 hours ago

یوم تکبیر، سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ…

4 hours ago

اے ایس پی شہر بانو کو محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر…

5 hours ago