یومِ مزدور: سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے یومِ مزدور کی مناسبت سے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے لیبر ڈے کے موقع پر یکم مئی کو صوبہ بھر میں ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق یکم مئی بروز بدھ نجی اداروں کے علاوہ سندھ حکومت کے تحت تمام ادارے اور محکمے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ یکم مئی کو یوم مزدور کی مناسبت سے سرکاری و نجی سطح پر اور مزدور یونینز و دیگر انسانی حقوق تنظیموں کے تحت مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں مزدوروں اور محنت کشوں سےاظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں مزدور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں مزدور اور محنت کش بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔