مریم نواز کی پولیس یونیفارم لُک پر بختاور بھٹو کا تبصرہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پنجاب پولیس کی یونیفارم میں تصاویر پر صدر زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا تبصرہ زبان زد عام ہے۔گزشتہ روز مریم نواز نے لاہور میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 650 خواتین اہلکار ہیں۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر جب تصاویر وائرل ہوئیں تو کوئی انکی خوبصورتی کی تعریفیں کرتا دکھا تو مخالفین نے اسے ڈرامے بازی کہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پنجاب پولیس کی یونیفارم میں تصاویر پر صدر زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا تبصرہ زبان زد عام ہے۔ گزشتہ روز مریم نواز نے لاہور میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 650 خواتین اہلکار ہیں۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر جب تصاویر وائرل ہوئیں تو کوئی انکی خوبصورتی کی تعریفیں کرتا دکھا تو مخالفین نے اسے ڈرامے بازی کہا۔
مریم نواز کی ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرے جاری ہی تھے کہ ان میں بختاور بھٹو بھی شامل ہوگئیں۔ انہوں نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت عمدہ، پولیس فورس میں خواتین کی مساوی نمائندگی قابل ستائش عمل ہے۔