متحدہ عرب امارات میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی، لاکھوں ڈالر کا آرڈر مل گیا


متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی، پاکستانی کمپنی کو 40 لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کرنے کا آرڈر مل گیا .
اماراتی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کو 40 لاکھ ڈالر کا منجمد گوشت (frozen meat) یو اے ای کو برآمد کرنے کا آرڈر دیا ہے .

اس سلسلے میں دی اورگینک میٹ لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے .

پاکستانی کمپنی کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی مارکیٹ کے لیے ہونے والا یہ معاہدہ پاکستانی گوشت کے معیاری ہونے کا ثبوت ہے . پاکستانی کمپنی کو یو اے ای سے دوسری مرتبہ 40 لاکھ ڈالر کا منجمد گوشت برآمد کرنے کا آرڈر ملا ہے .

. .

متعلقہ خبریں