محمود خان اچکزئی کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کرنےاور وارنٹ گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘کوئٹہ بارایسو سی ایشن


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کرنےاور وارنٹ گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کوئٹہ بارایسو سی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری علی بلاول کھوسہ ایڈوکیٹ، نائب صدر کوئٹہ حمیرہ منیر ایڈوکیٹ، نائب صدر سریاب ملک تنویر اسلم شاہوانی ایڈوکیٹ، نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری خالد ناصر ایڈوکیٹ، فنانس سیکریٹری اصغر مندوخیل ایڈوکیٹ، لائبریری سیکرٹری کامران بنگلزئئو ایڈوکیٹ نےاپنے اپنے ایک مشترکہ مزمتی بیان میں کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آر اور وارنٹ گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
سیاسی جماعت کے سربراہ کو جعلی مقدمہ اور جیل سے نا ڈرایا اور نادھمکایاجاسکتاہے ریاست ناکام تجربات پھر سے دوہرا رہی ہیں جس کے تحت انسانی و قومی حقوق اور آئین کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرسکے
کوئٹہ بار ایسوسی ایشن غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتی ہے اور پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ مشر محمود خان اچکزئی کے خلاف بے بنیادبدنیتی پرمبنی مقدمہ اور وارنٹ گرفتاری واپس لیاجائے

. .

متعلقہ خبریں