چاغی، سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، کچے مکانات منہدم، 2افراد بہہ گئے
چاغی (قدرت روزنامہ)چاغی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش متعدد کچے مکانات متاثر دو افرادسیلابی ندی میں بہہ گئے ایک کی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں گزشتہ روز طوفانی بارش نے جل تھل ایک کردیا متعدد کچی مکانات منہدم گلے محلے سیلابی منظر پیش کرتے رہے بازار کے اندر پانی داخل ہوگیا متعلقہ انتظامیہ حفاظتی بندات اور لوگوں کو ریسکیو کرتے رہے ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوا
ڈسڑکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی لوگوں کے مدد کے لیے تفتان پہنچ گئے متاثرین میں امدادی سامان کردیا دالبندین سے اسسٹنٹ کمشنر عبد الباسط بزدار نے تفتان کے متاثرین کے لئے فوری طور پر امدادی سامان بھی روانہ کردیاتفتان کلی اسٹیشن میں سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس کی سبب متعدد کچے مکانات گر گئے۔