بانی پی ٹی آئی کے رہائی کے لیے ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی احتجاجی ریلی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کے رہائی کے لیے ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میٹرو پولیٹن سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ میں تبدیل ہوئی۔مظاہرے میں بانی پی ٹی آئی کے رہائی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔عمران خان کو جلد سے جلد رہا کیا جائے۔ مظاہرین
کوئٹہ: عمران خان کو ملک کے ساتھ وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ کوئٹہ: 2024 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔