کراچی (قدرت روزنامہ)آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے شہریوں کو خود ہی خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہ دے دیا .
کراچی سیف سٹی جب بنے گا تب بنے گا، آئی جی سندھ نے مشورے میں کہا کہ فی الحال شہری خود ہی اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر کیمرے لگوائیں .
عوام سندھ پولیس کا ساتھ دیں، اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر خفیہ کیمرے لگوائیں .
انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس کے ساتھ جہاں ضرورت ہو، وہاں رضاکارانہ گواہی دینے میں تعاون کریں . سندھ پولیس نے سال 2024ء میں کراچی اسٹریٹ کرائم کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 63 ہلاکتوں کی میڈیا رپورٹ مسترد کردی . آئی جی کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا کہ ہلاکتیں 63 نہیں 48 ہیں .
. .