ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم میں کونسے کھلاڑی ہونے چاہئیں؟ وقار یونس نے اپنی رائے بتادی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے پاکستانی سکواڈ میں شامل کرکٹر کا نام بتایا ہے . 349 بین الاقوامی میچوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے وقار یونس پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمنٹری کر رہے، جس دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے کن کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے .

انہوں نے کہا کہ ' اگر یہ کھلاڑی فٹ ہیں تو بابر اعظم، صائم ایوب اور فخر زمان کے ساتھ میرا اسکواڈ تین اوپنرز پر مشتمل ہوگا، اور محمد رضوان اور عثمان خان کو بھی ورلڈ کپ میں جانے کی ضرورت ہے' . وقار نے کہا کہ ' پھر، یقیناً آپ کے پاس اعظم خان ہے، اگر آپ کے پاس دو وکٹ کیپر ہیں تو انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے، افتخار احمد کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے' . سابق کپتان نے مزید کہا کہ 'شاداب خان یقینی طور پر خود بخود ٹیم میں آجاتے ہیں، عماد وسیم اور ابرار احمد کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے، اس کے علاوہ اسامہ میر، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کو اس کی ضرورت ہوگی' . انہوں نے فاسٹ بولرز سے متعلق کہا کہ اگر یہ فٹ ہوئے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے شاہین آفریدی اور محمد عامر سمیت نسیم شاہ اور حارث رؤف کو چانا چاہیے' .

وقار یونس کی بتائی گئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں