ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم میں کونسے کھلاڑی ہونے چاہئیں؟ وقار یونس نے اپنی رائے بتادی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے پاکستانی سکواڈ میں شامل کرکٹر کا نام بتایا ہے۔349 بین الاقوامی میچوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے وقار یونس پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمنٹری کر رہے، جس دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے کن کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ اگر یہ کھلاڑی فٹ ہیں تو بابر اعظم، صائم ایوب اور فخر زمان کے ساتھ میرا اسکواڈ تین اوپنرز پر مشتمل ہوگا، اور محمد رضوان اور عثمان خان کو بھی ورلڈ کپ میں جانے کی ضرورت ہے’۔وقار نے کہا کہ ‘ پھر، یقیناً آپ کے پاس اعظم خان ہے، اگر آپ کے پاس دو وکٹ کیپر ہیں تو انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے، افتخار احمد کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے’۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ ‘شاداب خان یقینی طور پر خود بخود ٹیم میں آجاتے ہیں، عماد وسیم اور ابرار احمد کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے، اس کے علاوہ اسامہ میر، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کو اس کی ضرورت ہوگی’۔انہوں نے فاسٹ بولرز سے متعلق کہا کہ اگر یہ فٹ ہوئے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے شاہین آفریدی اور محمد عامر سمیت نسیم شاہ اور حارث رؤف کو چانا چاہیے’۔

وقار یونس کی بتائی گئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

51 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

57 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago