بیرسٹر سیف زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے،حلیہ ،زبان اور حرکتیں کے پی کے کی حکومت کی ٹک ٹاکرز،بدمعاشوں اور غنڈوں جیسی ہیں،بے شرمی، بے حیائی اور زبان درازی میں فتنہ پارٹی کا کوئی ثانی نہیں .

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جن کی حکومت بنی گالہ اور اڈیالہ سے چل رہی ان کو مریم نواز کے طرز حکومت پر انگلیاں اٹھاتے شرم نہیں آتی؟ مریم نواز پنجاب میں ڈلیور کر رہی ہیں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں،اصل تکلیف یہی ہورہی,مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی میں نہیں, چیئرمین پی ٹی آئی سے لے کر ان کے چمچوں تک سب ایک ہی سانچے میں تیار کیے گئے ہیں,

پوری جماعت کے ایک بھی فرد کی آنکھوں میں حیاء نہیں, ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ فورا مغلظات کی شکل میں باہر نکال دیتے ہیں, پختونوں نے آپ کو زبان درازی اور چرب زبانی کے لیے ووٹ نہیں دیے, پنجاب میں جو سہولیات مریم نواز لوگوں کو فراہم کررہی وہ پختونوں کا بھی حق ہے, پختونوں کو وہ وزیراعلیٰ ملا جس کو اڈیالہ جیل سے فرصت ہی نہیں ملتی، علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں .

. .

متعلقہ خبریں