اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، علی امین گنڈا پور نے اہم رپورٹ پیش کر دی

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی . وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ ارکان کےاختیارات کے ناجائز استعمال اور شکایات کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کوپیش کردی .


"جیو نیوز " نےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی بعض صوبائی ارکان سے ناخوش ہیں جس کی رپورٹ انہوں نے عمران خان کو پیش کردی ہے . علی امین نے عمران خان کو مشال یوسفزئی اور خالدمروت سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا ، انہوں نے مشال یوسفزئی کے حالیہ تنازعات اور اختیارات کےناجائز استعمال کا بھی بتایا، وزیراعلیٰ نے مشیرآئی ٹی خالد مروت سے متعلق شکایات اور محکموں میں بے جامداخلت سےبھی آگاہ کیا .

ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی ممبران کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلے کرنے کا اختیار وزیراعلیٰ کو دےدیا . بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ آپ اپنی ٹیم بنانے میں آزادہیں، پارٹی نظریئے کے خلاف اقدامات پربازپرس کریں .

. .

متعلقہ خبریں