محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ یہ نجی اسکولز قانون کے مطابق انرولمنٹ پر 10 فیصد فری شپ نہیں دے رہے تھے، قانون کے مطابق ہر نجی اسکول کو کل ایڈمیشن کے 10 فیصد مستحق طلبا کو مفت تعلیم دینا ہوتی ہے . محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق فری شپ قانون پر عملدر آمد تک اسکولوں کو رجسٹریشن جاری نہیں کی جائے گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے پر 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی .
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے کے نجی اسکولوں میں 10 فیصد فری شپ دینے کے معاملے پر ایک ہزار سے زائد نجی اسکولوں کی انسپیکشن کی اس دوران خلاف ورزی کرنے پر 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی گئی .
متعلقہ خبریں