کراچی میں پرندوں کی چوری کا الزام، شہریوں نے تشدد کر کے مبینہ چور مار ڈالا


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پرندوں کی چوری کے الزام میں شہریوں نے تشدد کر کے مبینہ چور کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق 24 اپریل کو پی ای سی ایچ ایس نورانی چورنگی کے قریب پرندوں کی چوری کے الزام میں شہریوں نے تشدد کرکے مبینہ چو رکو مارڈالا۔
پولیس نے مبینہ چورپرتشدد اور قتل کے الزام میں بنگلے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
مبینہ چور کی ہلاکت کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مارے گئے شخص کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غلام شبیر پرندوں کی خریدو فروخت کا کام کرتا تھا۔
شہریوں کے تشدد سے ہلاک غلام شبیر کے بھائی طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بھائی کے پاس لاکھوں روپے کے پرندے تھے، اس کو لین دین کے تنازعے پر چور قرار دے کر مار اگیا۔