اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
لاس اینجلس(قدرت روزنامہ)امریکا میں ایک عجیب و غریب گاڑی نے سڑک پر موجود لوگوں اور انٹرنیٹ صارفین کو اپنے ڈیزائن کی وجہ سے حیرت میں ڈال دیا ہے۔
یہ گاڑی امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک سڑک پر دیکھی گئی جو کہ بظاہر اُلٹی چل رہی تھی یعنی گاڑی کے چاروں پہیے اوپر کی جانب تھے۔
گاڑی میں ایک مرد اور خاتون کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ لوگوں کے متوقع تاثرات سے محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد اس گاڑی کے غیر معمولی ڈیزائن نے فوری طور پر آن لائن توجہ حاصل کرلی ہے۔ ویڈیو میں گاڑی کو مختلف زاویوں سے دکھایا گیا ہے جس میں اس کا انجن الٹا دکھائی دے رہا ہے۔
تاہم حقیقت میں گاڑی کو اس احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو تاثر پیدا کررہا ہے کہ گاڑی اُلٹی چل رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے گاڑی کے ڈیزائنر کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ ویڈیو کو اب تک انسٹاگرام پر 3.6 ملین سے زائد کمنٹس مل چکے ہیں اور صارفین گاڑی کے اس انوکھے ڈیزائن کو لے کر کافی محظوظ ہورہے ہیں۔