تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا کیمرا بنایا ہے جو عام سی تصویر کو شاعری میں ڈھال سکتا ہے۔ ’پوئٹس کیمرا‘ نامی یہ کیمرا اے آئی کی مدد سے عام سی تصاویر اور پُر کشش مناظر کو شاعری میں ڈھال سکے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ ’پوئٹس کیمرا‘ ایک پولرائزڈ کیمرے سے مشابہت رکھتا ہے۔ البتہ، روایتی کیمرے کی طرح تصاویر کھینچنے کے بجائے، کیمرے میں لگے سینسر عکس بند کیے گئے مناظر کا تجزیہ کرتے ہوئے شاعرانہ اظہار میں ڈھال دیتے ہیں۔
کیمرے کے پیچ میں ایک سنگل-بورڈ کمپیوٹر نصب ہے جو تصویر کی شناخت کی صلاحیتیں رکھتا ہے۔ عکس بند مناظر کے تجزیے اور تصویر میں موجود رنگوں میں فرق، پس منظر اور جذبات کی نشان دہی کر کے مصنوعی ذہانت اشعار پیش کرتا ہے جس میں منظر کی اساس کی عکاسی ہوتی ہے، یہ اشعار بعد ازاں تصویر پر پرنٹ کر دیے جاتے ہیں۔
کیمرے کے تخلیق کاروں کے مطابق اس ڈیوائس کا اوپن سورس کوڈ کیمرے کو شاعری کے علاوہ دیگر انداز تحریر جیسے کہ آزاد نظم اور نثری انداز سے لکھنے کی صلاحیت بھی دیتا ہے۔

Recent Posts

سکولوں میں 9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کانوٹیفیکیشن جاری…

1 min ago

مجھے انہوں نےپارٹی سے نکالا جنہیں ہم پارٹی میں لائے تھے: علی زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں نے دستخط…

6 mins ago

پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونگے،( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب میں بلدیاتی…

15 mins ago

آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے…

21 mins ago

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی…

35 mins ago

ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس،کمشنر سے رپورٹ طلب، ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ ہائی سکول 95/9ایل،ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے…

38 mins ago