پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران آن لائن جوے کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آن لائن جوا کھیلنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں . سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ چھاپے مارے جائیں، جوے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایپس پر نظر رکھی جائے .

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا آن لائن جوئے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا . سی سی پی او کے مطابق رواں سال قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 423 مقدمات درج کیے گئے، رواں سال 1863 ملزمان گرفتار، 54 لاکھ 39 ہزار 300 سے زائد کی ریکوری کی گئی . یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے . . .

متعلقہ خبریں