پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا ، حکومت نے چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے . آئی ایس پی آر کے مطابق معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تعمیر کی جائیں گی جب کہ دیگر 4 آبدوزیں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی، یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا .
چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ کی شوانگلیو بیس میں ہونے والی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے .
متعلقہ خبریں