کراچی کی رہائشی شبنم نے گیس کی لوڈشیڈنگ اور فکس چارجز کے نفاذ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کی رہائش شبنم نے گیس کی لوڈشیڈنگ اور فکس چارجز کے نفاذ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے .


تفصیلات کے مطابق عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے ،درخواست میں وفاقی وزارت آئل و گیس ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے .

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے گیس بل میں متعدد ٹیکس شامل کر دیئے گئے ، صرف میٹر کے مطابق استعمال ہونے والی گیس کے بل جاری کیئے جائیں .

. .

متعلقہ خبریں