آج سے بارشوں، تیز ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے اور 30 اپریل تک جاری رہنے کا امکان، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوانے الرٹ جاری کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں ، تیز ہواؤں کا ایک اور نیا سلسلہ شروع ہونے اور 30 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے بعد صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا .

ڈی جی پی ڈی ایم اے قیصر خان نے بتایاکہ تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیاہے، تیز بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی .

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی .

مراسلے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنائیں، حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ، . کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں .

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ . حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے، ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں .

. .

متعلقہ خبریں