وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دے دیا۔ وزیرِ اعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا۔
شہباز شریف نے گندم خریداری کے لیے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 22 اپریل سے گندم خریداری شروع کرنا تھی، گندم خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہو گئے۔
چیئرمین کسان اتحاد حسیب انور نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی مقرر کردہ امدادی قیمت پر گندم کی خریداری یقینی بنائے ۔ حسیب انور کا کہنا تھا کہ اس مطالبے کے ساتھ 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے، مطالبہ پورا ہونے تک بیٹھے رہیں گے۔
یاد رہے کہ رواں سال گندم کی کٹائی شروع ہونے سے پہلے تک حکومت کے پاس چالیس لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود تھے۔ علاوہ ازیں نگراں حکومت کے دور میں نجی شعبے کے ذریعے ایک ارب ڈالر مالیت کی 34 لاکھ ٹن گندم بیرون ملک سے درآمد کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔

Recent Posts

9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں لیکن کے پی میں قبول ہیں: ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 9…

8 mins ago

سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔…

16 mins ago

’پاکستان کیلئے اس بار کر ڈالو‘مختلف شعبوں سے منسلک پاکستانیوں کا معاشی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے معاشی بحالی کے لیے…

21 mins ago

میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کیوں چھوڑی تھی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ میڈیم نور جہاں کی صاحبزادی نازیہ اعجاز خان…

35 mins ago

ویزہ میں تاخیر؛ عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویزا میں تاخیر کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد…

38 mins ago

سندھ: کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں کا گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ، 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں…

48 mins ago