چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت کیسز میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے۔
نمٹائے گئے کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے سپریم کورٹ میں زیر التوا تھے۔ 22 تا 26 اپریل 49 کیسز سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔
یہ کیسز سول، کریمنل ،کنٹریکٹ پر ملازمین کی بھرتیوں اور زمینوں سے متعلق تھے۔ چیف جسٹس نے عمارتوں کے باہر، شاہراہوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات کے خاتمے کا بھی حکم دیا تھا۔