شروتی ہاسن اور ان کے ’بوائے فرینڈ‘ نے راہیں جدا کرلیں

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور انکے طویل عرصے تک بوائے فرینڈ رہنے والے، ڈوڈل آرٹسٹ و مصور سنتانو ہزاریکا کے درمیان قطع تعلق ہوگیا اور دونوں نے اپنے اپنے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے .

دونوں کی جانب سے اس اقدام کے بعد یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ اس جوڑے کے درمیان بریک اپ(قطع تعلق)ہوگیا ہے .

بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات بالکل درست ہیں اور یہ بریک اپ گزشتہ ماہ ہوا، دونوں میں کچھ ذاتی معاملات تھے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ خوشگوار انداز میں کنارہ کشی اختیار کرلی جائے .

جب اس حوالے سے 38 سالہ شروتی ہاسن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اپنی ذاتی زندگی پر کوئی بھی کمنٹ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ انکی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے .

. .

متعلقہ خبریں