پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا جبکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ فلم ’دی گلاس ورکر‘ مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے جبکہ اس فلم کے ہدایتکار عثمان ریاض ہیں۔
’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر انگریزی زبان میں ریلیز کیا گیا ہے، فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور اپنے اسی ہُنر کے ذریعے روزگار کماتے ہیں۔
وِینسنٹ بھی والد سے فن پارے کا ہُنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور اسی دوران، وِینسنٹ کی دوستی اُن کی دکان پر آنے والی الیز نامی لڑکی سے ہوجاتی ہے، وہ الیز کو کانچ کے دلکش فن پارے بھی تحفے میں دیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کی دوستی مضبوط ہوجاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘دی گلاس ورکر’ کو رواں سال 26 جولائی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔
فلم کی تیاری میں زیادہ تر نوجوان اور باصلاحیت فنکاروں نے حصہ لیا ہے جن میں 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔ ’دی گلاس ورکر‘ کو اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

Recent Posts

عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ اعلامیہ

عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…

12 mins ago

وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…

27 mins ago

سردیوں میں وزن کم کرنے کیلئے بہترین غذائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…

58 mins ago

کون سے جوس صحت کیلئے فائدہ مند اور مضر ہوتے ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)جوسز وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈنٹس حاصل کرنے کا ایک آسان ذریعہ ہیں،خاص طور…

1 hour ago

طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا…

2 hours ago